امریکی پابندیوں کا شکار ہواوے نے اپنی میٹ بُک سیریز کے لیپ ٹاپ کی لانچنگ روک دی

ہم کئی امریکی کمپنیوں تک رسائی حاصل نہیں کرپا رہے کوئی نئی تاریخ نہیں دے سکتے: سی ای او کنزیومر ڈویژن رچرڈ یو

594

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی کمپنی ہواوے نے امریکی پابندیوں کے بعد اپنے میٹ بک سیریز کے نئے لیپ ٹاپ کی امریکا میں لانچنگ منسوخ کر دی ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی تک رسائی پر پابندی لگنے کے بعد یہ پہلا پراڈکٹ لانچ ہے جسے ہواوے نے منسوخ کیا ہے۔

کمپنی کے کنزیومر ڈویژن کے سی ای او رچرڈ یو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہواوے کمپنی نے اپنی میٹ بک سیریز کے نئے ماڈل کی لانچ کی تاریخ طے کر رکھی تھی تاہم اب ہم اسے مؤخر کررہے ہیں اور ہمیں یہ فیصلہ امریکی اینٹیٹی لسٹ پر آنے کے بعد کرنا پڑا.

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے ہم کئی امریکی کمپنیوں تک رسائی حاصل نہیں کرپا رہے کیونکہ ان پر کسی بھی قسم کی ٹیکنالوجی کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ہواوے کے عہدیدار نے صورتحال کو بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کمپیوٹر فراہم ہی نہیں کرسکتے۔

رچرڈ یو نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کوئی نئی تاریخ نہیں دے سکتے کیونکہ انہیں اندازہ نہیں ہے کہ اینٹیٹی لسٹ کتنے عرصے تک برقرار رہے گی، اگر یہ زیادہ لمبے عرصے تک رہی تو ہواوے اپنا لیپ ٹاپ لانچ نہیں کر سکے گا۔

اپنے لیپ ٹاپس کی تیاری کے لیے ہواوے کو امریکی کمپنی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here