رواں مالی سال 2018-19ءکا اقتصادی سروے جاری

656

اسلام آباد: رواں مالی سال 2018-19ءکا اقتصادی سروے جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت زرعی شعبے کی شرح نمو 0.9 فیصد، صنعتی شعبے کی 1.4 فیصد، خدمات کے شعبے کی 4.7 فیصد اور عبوری جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 3.3 فیصد، جنگلات کے شعبے کی شرح نمو 6.47 فیصد، کان کنی کے شعبہ کی شرح نمو منفی 1.6 فیصد، تھوک اور پرچون تجارت کے شعبہ کی شرح نمو 3.1 فیصد، مواصلات کے شعبہ کی شرح نمو 3.34 فیصد، ریلوے کے شعبے کی شرح نمو 38.93 فیصد، ہوائی نقل و حمل کے شعبے کی شرح نمو 3.38 فیصد، روڈ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی شرح نمو 3.85 فیصد، مالیات اور بیمہ کے شعبہ کی شرح نمو 5.14 فیصد، عمومی حکومتی خدمات کے شعبہ کی شرح نمو 7.9 فیصد اضافہ رہی ہے جبکہ بجلی اور گیس کے شعبے کی شرح نمو 40.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔، ملکی بہتری کے لئے ہم نے اہم فیصلے کرنے ہیں، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر اور قرضے 31 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، ایک دو دنوں میں بڑے فیصلے سامنے آئیں گے، کمزور طبقات کو جس حد تک ممکن ہوا حکومت معاونت کرے گی، بجلی کے چھوٹے صارفین کے لئے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا، معیشت کو فوری خطرے سے نکال کر استحکام کی طرف لائیں گے، نجی شعبے کے ذریعے ترقی کا پہیہ چلایا جائے گا، کمزور افراد کو اپنی ترجیحات میں فوقیت دیں گے، حکومت نئے بجٹ میں بھی نچلے طبقے پو بوجھ نہیں پڑنے دے گی، امراءکو ٹیکس لازمی دینا ہو گا، کفایت شعاری سے اخراجات میں کمی لائیں گے، بڑے سے بڑے شخص اور ادارے کو بھی کفایت شعاری اپنانا پڑے گی، اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کے نتائج 30 جون تک سامنے آجائیں گے، ملک کے زائد آمدن والے طبقے کو معاشی استحکام کے لئے حکومت کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رواں مالی سال 2018-19ءکا اقتصادی سروے جاری کرتے ہوئے کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here