انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا گاڑیوں کی وارنٹی کی مدت میں توسیع کردی

922

کراچی: انڈس موٹرز کمپنی ( آئی ایم سی ) نے اپنی گاڑیوں کی وارنٹی کی پالیسی میں توسیع کردی۔ انڈس موٹرز کمپنی(آئی ایم سی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ٹویوٹا گاڑیوں کی وارنٹی کی پالیسی پر نظر ثانی کرکے ان کی وارنٹی کی مدت میں توسیع کردی ہے، اب 50,000 کلومیٹر یا (2 سال) کے بجائے ٹویوٹا صارفین کے لئے وارنٹی کی مدت 100,000 کلومیٹر یا (3 سال ) ہے۔ ٹویوٹا گاڑیاں جو نئی وارنٹی 100,000 کلومیٹر یا 3 سال (جو بھی پہلے نافذ ہو) 20 اپریل 2019 سے نئی قیمتوں کے ٹیرف کی بنیاد پر بک(Book) اور ڈلیور(Deliver) کی جائیں گی۔
ٹویوٹا کی کمٹمنٹ یعنی عزم کے حوالے سے، سی ای او انڈس موٹر کمپنی علی اصغر جمالی نے کہا کہ ’’انڈس موٹر نے ہمیشہ اپنے صارفین کو ترجیح دی ہے، ہمیں یہ یقین ہے کہ ہم معیاری گاڑیاں فراہم کرنے کے قابل ہیں جو آٹوموبائل کی صنعت میں اپنی شناخت کو برقرار رکھنے میں پر اعتماد ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس اعلان کے ذریعے یہ یقین ہے کہ ٹویوٹا وارنٹی کی مدت میں توسیع سے ہماری مصنوعات پر صارفین کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ سخت محنت اور مستحکم عزم کے ذریعے،انڈس موٹر کمپنی کا مقصد اپنے صارفین کو اعلیٰ انجینئرنگ مصنوعات فراہم کرنا ہے، ان میں خاص طور پر، حفاظتی اقدامات پر بہت زیادہ غور و فکر کیا جاتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here