ہواوے کے موبائل فون پر اب فیس بک انسٹال نہیں‌ ہوگی

636

موبائل کمپنیاں صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے چند نامور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کو موبائل میں‌ پہلے سے ہی فراہم کرتی ہیں لیکن اب فیس بک نے ہواوے کے موبائل فون پر پری انسٹالیشن کی سہولت کو ختم کر دیا ہے جوکہ چین کی ایک بڑی موبائل کمپنی کو ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ یہ کمپنی امریکہ کی جانب سے اس کے امریکی ساختہ پارٹس اور سافٹ ویئر کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کے باوجود اپنے کاروبار میں اضافہ کیلئے کوشاں ہے۔سوشل نیٹ ورک کمپنی نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ جن صارفین کے پاس پہلے سے ہواوے کے موبائل فونز موجود ہیں وہ اب بھی اس ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں اور اس کی اپ ڈیٹس بھی حاصل کرنے کے اہل ہیں تاہم اب ہواوے کے موبائل فونز پر پہلے سے انسٹال کی گئی فیس بک ، وٹس ایپ اور انسٹا گرام جیسی ایپس نہیں ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here