اسلام آباد: پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی بڑی تعداد 70 ملین کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تھری ، فور جی اور انٹر نیٹ صارفین کی تعداد اپریل 2019ءکے اختتام تک 7کروڑ تک بڑھ گئی۔
براڈ بینڈ صارفین کی مجموعی تعداد میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 67 ملین ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپریل 2019ءکے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 1.26فیصد کے اضافہ سے موبائل صارفین کی مجموعی تعداد 161ملین تک بڑھ گئی جبکہ مارچ 2019ءکے اختتام پر موبائل فونز صارفین کی تعداد 159ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔