پاکستان اور مصر کا دوطرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

670

اسلام آباد: پاکستان اور مصر کے رہنمائوں نے دو طرفہ سیاسی تبادلوں کو بڑھانے اور معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے.

ایوان وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اتفاق جمعہ کو مکہ مکرمہ میں‌ 14ویں اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے مابین ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا.

ملاقات میں دونوں‌ رہنمئاوں‌ نے مسلم امہ کو درپیش حالیہ مسائل کے‌حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

او آئی سی کا 14 واں اجلاس سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت مکہ مکرمہ میں‌ ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے.

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہرقسم کی دہشتگردی، انتہاپسندی اور تعصب پسندی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی گئی۔ اور ایران امریکا کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے، عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرایا جائے، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے، آزاد اور خودمختار ریاست میں زندگی بسر کرنا فلسطینیوں کا حق ہے۔

او آئی سی نے عالمی برادری سے خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ دہشت گردی کوشہریت، مذہب یا کسی علاقے سےنہیں جوڑا جاسکتا۔

او آئی سی نے مذہب اور رنگ نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے نفرت، امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے برداشت، احترام، بات چیت اور تعاون پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here