اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ایف بی آر نے ٹیکس بڑھانے کے لیے ٹیکس نہ دینے والے سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب بیوٹی پارلرز سے بھی اِنکم ٹیکس وصول کیا جائے گا.
نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے بیوٹی پارلرز سے اِنکم ٹیکس اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کراچی میں 500 بیوٹی پارلرز کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ بیوٹی پارلرز لاکھوں روپے کما کر تقریباً کوئی ٹیکس نہیں دے رہے، غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی.
ذرائع کے مطابق ملک میں بیوٹی پارلرز اور سیلونز کا کاروبار وسعت اختیار کرتا جارہا ہے اور بیوٹی پارلرز کی ایک بڑی تعداد کی آمدنی بھی قابل ٹیکس ہے لیکن قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود وہ تاحال ٹیکس نیٹ سے باہرہیں یا پھر بھاری آمدنی کمانےکے باوجود وہ انتہائی معمولی ٹیکسوں کی ادائیگیاں کررہے ہیں۔