اسلام آباد: ملک کے تمام بینکوں کے چیف فنانس آفیسرز (CFOs) نے چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے.
جمعرات کو ملک کے تمام بینکوں کےچیف فنانس آفیسرز نے ایف بی آر ہیڈکواٹرز میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ملاقات کی جن میں الائیڈ بنک، یونائیٹڈ بنک، حبیب بینک و دیگر بینکوں کے سی ایف اوز شامل تھے.
انہوں نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کو اظہار اطمینان کیا اور انہیں ٹیکس اصلاحات اور دیگر امور میں مکمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.
چیئرمین ایف بی آر نے بھی مالیاتی شعبے میں ہر قسم کی رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا.