چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی کا دوسرایونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک

779

کراچی: چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ نے اپنے 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے x2 660 میگاواٹ کے دوسرے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا ۔کمپنی سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق نیشنل گرڈ سے دوسرییونٹ کی منسلکی پاور پلانٹ کے تجارتی بنیادوں پر آپریشن شروع کرنے کی طرف اہم قدم ہے ۔ دوسرے یونٹ کی پہلے یونٹ کی منسلکی کے ٹھیک 5مہینے بعد عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس طرح ابx2 660 میگاواٹ کے دونوں یونٹ نے قومی گرڈ میں پری کمیشننگ آزمائشی بنیاد پر بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا سنگِ میل حاصل کرلیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here