وفاقی حکومت 11 جون کو بجٹ پیش کرے گی، 40 ارب کے نئے ٹیکس لگنے کا امکان

515

اسلام آباد: وفاقی حکومت 11 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریگی جس میں‌40 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہونے کا امکان ہے.

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور ان کی ٹیم نے کابینہ اجلاس میں فنانس بل پیش کیا ہے جو پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق ہے. انہوں‌ نے کہا بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ مشیر خزانہ ہی دینگے.

انہوں نے فنانس بل کے حوالے سے مختصراََ بتایا کہ درآمدت کم کرکے اور بیرونی تجارتی خسارے میں کمی لاکر معاشی استحکام پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ اخراجات کم کرکے مالیاتی خسارہ کم کیا جائیگا اور قرضوں سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی جائیگی.

فردوس عاشق نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے وفاق کو اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ صوبوں کو دینا پڑتا ہے. حکومت نے بجٹ کے حوالے سے صوبوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے. مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ سے عام متاثر آدمی تاثر نہیں‌ ہوگا.

تاہم “منافع” کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، آئندہ بجٹ میں 40 ارب کے نئے ٹیکس عائد کیے جائیں گے.

اس سے قبل ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ آئندہ مالی سال کیلئے حکومت نے 5.5 کھرب روپے جمع کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here