وزیراعظم عمران خان نے تمباکو ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی

564

وفاقی کابینہ نے تمباکو ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان نے تمباکو ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی بابر عطا نے بتایا کہ تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، سگریٹ کے پیکٹ کی قیمت کتنی بڑھائی جائے؟ سوشل میڈیا پر سروے بھی کروادیا ۔
سروے کے مطابق 64 فیصد صارفین نے قیمت تین گنا ، 25 فیصد نے سو فیصد اور 11 فیصد نے دوسو فیصد تک بڑھانے کا مشورہ دے دیا۔
بابر عطا کہتے ہیں پاکستان میں تمباکو پرسخت ترین ٹیکس اصلاحات ہونگی، موت کے سوداگروں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here