کراچی: کرنسی مارکیٹ میں روپے کي قدر ميں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور انٹربينک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوکر 151 روپے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 1 روپے سستا ہوا۔
بدھ کو انٹربينک مارکیٹ ميں ڈالر 42 پيسے سستا ہو کر151 روپے 95 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 154 روپے سے کم ہوکر 153 روپے پر آگیا۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد اس کی قدر میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 151 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 3 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 151 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہوکر 153 روپے کا ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 152 روپے ہوگئی۔