ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے کی توقع، سٹاک مارکیٹ میں 1055 پوائنٹس کی بہتری

716

لاہور: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1055.41 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دو ہفتے سے جاری مندی کا رجحان ختم ہوگیا اور مارکیٹ میں بہتری آگئی۔

33 ہزار 442 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا تو تاجروں نے سرمایہ کاری شروع کی۔ ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس 34497.51 کی سطح تک پہنچ گیا تاہم پھر اس میں قدرے کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پر 1055.41 پوائنٹس اضافے سے 34497.51 کی سطح پر بند ہوا۔

اس طرح ایک دن میں انڈیکس میں 3.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں تین ماہ بعد 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کیپیٹل سٹیک ڈائریکٹر ماہا جعفر بٹ نے “منافع” کو بتایا کہ “ایک عرصہ بعد مارکیٹ بحال ہو رہی ہے. معاشی سطح پر گزشتہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف پیکج سمیت کافی چیزیں واضح ہوئی ہیں، مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہےاور اب میڈیا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کے حوالے سے مثبت خبریں دے رہا ہے. بڑی کمپنیاں پرکشش قیمتوں پر ٹریڈنگ کر رہی ہیں اور سرمایہ کار فائدہ اٹھا رہے ہیں، کیونکہ 100 انڈیکس میں مثبت پیشرفت کیلئے دونوں نے حصہ ڈالا ہے.”

تاہم معاشی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ یہ بہتری وقتی تصور ہوگی اور بجٹ کی وجہ پوری معیشت متاثر ہوگی، پاک کویت انویسٹمنٹ کے عدنان شیخ نے کہا کہ “بیل آئوٹ پیکج کی وجہ سے انڈیکس میں بہتری ہوئی اور اسکے ساتھ پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع بھی بہتری کی ایک وجہ ہے.”

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here