پاکستان پوسٹ نے آمدن میں اضافہ کے لیے ملک بھر کے اہم مقامات پر بنے اپنے 36 ریسٹ ہاؤسز عام سیاحوں کے لیے بھی کھول دیے ہیں۔پاکستان پوسٹ کی جانب سے ملک بھر کے اہم مقامات پر بنے ریسٹ ہاؤسز عام سیاحوں کے لیے بھی کھول دیے جب کہ ریسٹ ہاؤسز کا اوپن مارکیٹ کے ہوٹلوں، ریسٹ ہاؤسز سے کم کرایہ مقرر کر دیا گیا ہے،پاکستان پوسٹ کے ان ریسٹ ہاؤسز میں 11 اے کیٹیگری، 20 بی کیٹیگری اور 5 سی کیٹگری کے ریسٹ ہاؤسز ہیں۔اے کیٹیگری ریسٹ ہاؤس کا کرایہ 3 ہزار روپے دن، بی کیٹیگری کا کرایہ 2200 روپے دن اور سی کیٹیگری کا کرایہ 1200روپے یومیہ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کاموقف ہے اس فیصلے سے ان کی سالانہ آمدن میں ماہانہ کروڑوں روپے کا اضافہ ہو گا۔اے کیٹیگری کے ریسٹ ہائوسز راولپنڈی،کراچی، ملتان، جہلم، میانوالی، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، بی کیٹیگری کے ریسٹ ہائوسز مری، اٹک، چترال، ایبٹ آباد، ایوبیہ، کوہاٹ، میر پور خاص، سوراب، اماری، تفتان، قلات، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی،گلگت، اسکردو، سوست، گجرات، لیہ جبکہ سی کیٹیگری کے ریسٹ ہائوسز پنڈی پوائنٹ مری، سیدو شریف، بنوں، زیارت اور سیالکوٹ میں واقع ہیں ۔
ضرور پڑھیں: کیا پاکستان پوسٹ میں بہتری کی جانے والی تبدیلی کافی ہے؟