اسلام آباد: اپریل کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد کم گاڑیاں فروخت ہوئیں، ٹریکٹر اور موٹر سائکلیں بھی پہلے سے کم بکیں۔
پاکستان آٹو مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل کے دوران مجموعی طور 19 ہزار 363 کاریں، جیپیں اور پک اپس خریدی گئیں جو گزشتہ سال سے 6 ہزار 204 کم ہیں، گزشتہ اپریل میں 25 ہزار 567 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، نومبر میں 1 لاکھ 38 ہزار 555 تھری وہیلر اور موٹر سائیکلیں خریدی گئیں، جو گزشتہ سال سے 5 فیصد کم ہیں جبکہ 563 بسیں اور ٹرک خریدے گئے جو پہلے سے 28 فیصد کم ہیں۔
ٹریکٹروں کی خریداری میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اپرئل میں 5 ہزار 430 ٹریکٹر فروخت ہوئے، رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران بھی مجموعی طور پر پہلے سے 4 فیصد کم گاڑیاں فروخت ہوئیں، جولائی سے اپرئل کے اختتام تک ایک لاکھ 62 ہزار 692 گاڑیوں ہی فروخت ہو سکیں۔
ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی قیمت میں اضافے، اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہونے اور بینک قرضوں پر شرح سود میں اجافے کی وجہ سے گاڑیوں کی خریداری میں کمی دیکھی گئی، نان فائلر پر بڑی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی سے بھی کاروبار متاثر ہوا۔