حکیم سعید کی پوتی نے ہمدرد کا چارج سنبھال لیا

1047

فاطمہ منیر احمد ہمدرد پاکستان کی نئی مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو کے طور پر فرائض سرانجام دیں گی.
کراچی: حکیم محمد سعید کی پوتی فاطمہ منیر احمد سابق سی ای او اسامہ قریشی کے مستعفی ہونے کے بعد ہمدرد پاکستان کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر فائز ہو گئیں.
اسامہ قریشی نے گزشتہ ہفتے ٹویٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا.

پاکستان ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے اسامہ قریشی نے نئے کیریئر کی تلاش کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور شاید صحیح وقت آ گیا.
انہوں نے کہا “ہمدرد کے ساتھ میری کمٹمنٹ 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 3 سال تھی. تو ڈھائی سال معقول مدت ہے.”
ہمدرد نے ملک کی نوجوان نسل کی توجہ سمیٹنے کیلئے 36 سالہ اسامہ قریشی کو متعارف کروایا تھا.
اسامہ کا ماننا ہے کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی تھی انہوں نے اسے بخوبی سرانجام دیا ہے. حال ہی میں متعارف کروائی گئی نئے کاربونیٹ مشروب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا “مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی تھی اسے بخوبی سرانجام دیا. اس وقت ہمدرد واقعی ایک جدید ادارہ ہے. اگر آپ اس ادارے کی فنکشنل سائیڈ دیکھیں تو ادارے کا نام روشن ہوا ہے. ہم نے لاکھوں لوگوں تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا تھا اور آپ نے روح افزاء کا جدید انوویشن ضرور دیکھی ہوگی.”
اسامہ قریشی کا کہنا تھا کہ اس ادارے میں گزارا ہوا ہر وقت خوشگوار تھا اب یہ فیملی پر منحصر ہے کہ وہ کمپنی کو آگے لے کر جائیں. “میں نے اختیارات فیملی کے سپرد کر دیئے. یہی طے پایا تھا. مجھے خوشی ہے کہ میں نے ہمدرد کو بہتر جگہ پہنچایا.”
ہمدرد کی چیئرپرسن سعدیہ راشد نے اس ادارے میں بہتری کیلئے اسامہ قریشی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی مستقبل میں کامیابیوں کی دعا کی. انہوں نے فاطمہ منیر احمد کو کمپنی کا نیا ایم ڈی اور سی ای او منتخب کر لیا.
نئی ایم ڈی اور سی ای او کے بارے میں چیئرپرسن نے کہا “مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے بڑوں کے وژن کو جاری رکھتے ہوئے ہمدرد کو نئی بلندیوں‌ تک لے جائیں گی.”

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here