ریلوے کا بہاولنگر تا سمہ سٹہ سیکشن بحال کرنے کا فیصلہ

916

پاکستان ریلویز نے اپنے بہاولنگر، فورٹ عباس، ہارون آباد اور سمہ سٹہ ریلوے سیکشن کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو پنجاب حکومت کے ترجمان شوکت بسرا اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے درمیان ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہونے والی ایک ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا.

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پاکستان ریلویز کو ہدایت کی کہ وہ ایم ایل وَن کی اپ گریڈیشن کیساتھ ساتھ بہاولنگرتا سمہ سٹہ ریلوے سیکشن کی بحالی پر بھی کام شروع کریں.

بہاولنگر اور فورٹ عباس کے پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے کے ساتھ ملانے کی کوششوں‌ پر شوکت بسرا نے شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اس سیکشن کی بحالی سے تیس لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوگا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here