کراچی: سندھ سے گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گیس کا ذخیرہ ڈسٹرک جامشورو میں کوٹری بلاک سے دریافت ہوا ہے۔جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 18.5 ملین کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔گیس کا ذخیرہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے دریافت کیا ہے۔