ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد کا فقدان بڑامسئلہ ہے، نامزد چیئرمین ایف بی آر

640

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا مجھے بڑی ذمہ داری دی گئی، لوگوں کو رضا کارانہ ٹیکس دینے پر آمادہ کرینگے، ہم نے پالیسی ٹھیک کرلی تو مسئلہ حل ہوجائے گا، ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد کا فقدان بڑامسئلہ ہے، ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کر دیا توٹیکس کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
شبر زیدی کا کہنا تھا ایف بی آر کے ٹیکس کلکٹرز میں اعتماد بڑھانا پڑے گا، اگر یہ ہوگیا تو ہم بہتر ٹیکس ریٹنگ پر چلے جائیں گے اور یہی میرا کردار ہے، وزیراعظم سے میری بات ہوئی، انہوں نے کہا جو آپ درست سمجھتے ہیں وہ کریں، وزیراعظم نے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے، وزیر خزانہ کی بھی اس معاملے میں مکمل حمایت ہوگی، مجھے ایف بی آر کے لوگوں کے ساتھ ایک دوست کی طرح کام کرنا پڑے گا، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی باس آ رہا ہے تو ایسا نہیں، کسی تنازع میں نہیں پڑنا ورنہ بڑا ٹاسک حاصل نہیں کر پائیں گے۔
حکام اور ٹیکس دہندگان میں اعتماد کا فقدان ختم کرنے کا عہد ہے، رضاکارانہ وصولی کا نظام لائیں گے، وزیراعظم نے مکمل تعاون کا یقین دلا دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here