ملک کی سب سے امیر ترین سیاسی جماعت کونسی؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق سب سے غریب ترین جماعت وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی عوامی مسلم لیگ ہے جس کے پاس صرف 38 ہزار روپے کے فنڈز موجود ہیں ۔

622

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 81 سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق سب سے امیر ترین جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا دوسرا اور پیپلز پارٹی کا تیسرا نمبر ہے. سب سے غریب ترین جماعت شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ ہے.

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ق 4 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پارٹی فنڈ کی مد میں 1 کروڑ 75 لاکھ روپے چندہ ملا.

جماعت اسلامی تقریباََ 10 کروڑ 63 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔

سیاسی جماعتوں میں سب سے امیر ترین پاکستان تحریک انصاف ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 66 لاکھ روپے ہے لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 22 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کروائی گئی چھ اکائونٹس کی تفصیلات کے مطابق اسے زیادہ تر رقوم سمندر پار پاکستانیوں سے موسول ہوئی ہیں.

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ بھی جمع کروایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی.

اثاثوں کی فہرست میں مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر کی امیرجماعت ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77 ہزار روپے ہے. مسلم لیگ ن نے الیکشن 2018ء کے دوران پارٹی ٹکٹس 11 کروڑ 97 لاکھ میں دیئے. ایک سال میں مسلم لیگ ن کے اثاثوں میں 2 کروڑ روپے کا اضافہ ہواہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی امیر جماعتوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس اثاثوں کی کل مالیت 16 کروڑ 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، پیپلز پارٹی نے 9 کروڑ 37 لاکھ ٹکٹوں کی مد مں وصول کیے۔

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق سب سے غریب ترین جماعت وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی عوامی مسلم لیگ ہے جس کے پاس صرف 38 ہزار روپے کے فنڈز موجود ہیں ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here