اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کو پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے.
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان پہلے ہی وفاقی کابینہ میں وزیر برائے پاور ڈویژن ہیں تاہم وزیراعظم نے انہیں ایک اور وزارت کا اضافی قلم دان دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمر ایوب خان کو پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پیٹرولیم ڈویژن کا چارج غلام سرور خان کے پاس تھا جنہیں کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیراعظم نے سول ایوی ایشن کی وزارت دی تھی.