ماہ رمضان میں سحر، افطار، تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

566

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (PEPCO) نے ماہ رمضان کیلئے لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کردہ کردیا جس میں تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماہ مقدس کے دوران سحرو افطار اور تراویح کے اوقات میں گھریلو صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ نہ کریں.

پیپکو کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم مختار کی جانب سے تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو ایس او پیز جاری کی گئی ہیں کہ گھریلو صارفین پر رمضان المبارک کے دوران سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ پلان لاگو نہیں‌ہوگا جبکہ دن کے باقی اوقات میں بھی کیٹیگری وَن اور ٹو کے فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوگی.

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیٹیگری تین سے لیکر سات کے فیڈرز پر ایک سے سات گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہوگی. اس کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ہیڈکواٹرز میں کنٹرول رومز بنائیں گی.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here