حکومت نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

یکم رمضان کو 44 ہزار 415 روپے یا اس سے زائد رقم پر بینک از خود زکوٰۃ کی رقم کاٹ لیں گے

885

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کردیا۔ یکم رمضان کو 44 ہزار 415 روپے یا اس سے زائد رقم پر بینک از خود زکوٰۃ کی رقم کاٹ لیں گے.

وزارت مذہبی امور کی مشاورت کے بعد 52 تولے چاندی کی قیمت کے برابر اسٹیٹ بینک نے زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے۔ بینکوں میں 44 ہزار 4 سو 15 روپے رکھنے والے صارفین سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے بعد صارفین کے اکاؤنٹس سے یکم رمضان کو بینکوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی۔

مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکاؤنٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔

گزشتہ سال کی نسبت سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے زکوٰۃ کے نصاب میں 5 ہزار 2 سو 17 روپے (14 فیصد) اضافہ ہوا ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here