ملتان میں تعمیرکئے جانے والے پیپسی کو کے نئے گرین فیلڈ پلانٹ نے پیداوار کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔ پلانٹ کی تعمیر پر 63 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
کمپنی کے جاری بیان کے مطابق پلانٹ سے لیز اور کرکرے سنیکس وغیرہ تیارکرکے برآمد کئے جائیں گے جس سے 1500 بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی لائی جا سکے گی۔کمپنی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیداواری عمل کے آغاز سے علاقہ میں زرعی شعبہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ قومی برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔