سونے کی درآمدات میں مارچ کے دوران 187 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

499

اسلام آباد: سونے کی قومی درآمدات میں مارچ 2019ء کے دوران 187 فیصد کانمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2019ء کے دوران سونے کی درآمدات 221 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2019ء کے دوران 77 ملین روپے کا سونا درآمد کیا گیا تھا۔
اس طرح فروری 2018ء کے مقابلہ میں مارچ 2019ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 144 ملین روپے یعنی 187 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here