بمبارڈیئر کا شمالی آئر لینڈ میں اپنا کارخانہ فروخت کرنے کا اعلان

566

لندن: کینیڈا کی ایرو سپیس کمپنی بمبارڈیئر نے شمالی آئر لینڈ میں اپنا کارخانہ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بمبارڈیئر سے جاری ایک بیان کے مطابق وہ اپنے ایوی ایشن یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے ایک منصوبے کے تحت شمالی آئر لینڈ کے شہر بلفاسٹ میں واقع اپنا کارخانہ فروخت کر دیں گے جہاں ائر بس کے طیاروں کے لئے ’ پر ‘ بنائے جاتے ہیں۔
کینیڈین شہر مونٹریال میں ہیڈ کوارٹر رکھنے والے بمبارڈیئر نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے اس اعلان سے ملازمین میں تشویش پیدا ہو گی لیکن ہم یونین اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ کارخانے کا نیا مالک آنے پر ان کی ملازمتیں برقرار رہیں۔بلفاسٹ پلانٹ سے گزشتہ سال 490 ملازمین نکالے گئے تھے اور وہاں بمبارڈیئر کے کل ملازمین کی تعداد 3600 ہے جبکہ دنیا بھر میں ان کے ملازمین کی کل تعداد 68 ہزار کے لگ بھگ ہے۔کمپنی کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں239 ڈالر کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here