اسلام آباد: 31 مارچ 2019ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ورلڈ کال ٹیلی کام کے بعد از ٹیکس منافع میں 3.23 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔
ورلڈ کال ٹیلی کام کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں جنوری تا مارچ 2019ء کے دوران کمپنی کا خالص منافع 118 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا مارچ 2018ء کے لئے کمپنی نی 114.6 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔ اس طرح سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں روا ںسال کے اسی عرصہ کے دوران ورلڈ کال ٹیلی کام کے بعد از ٹیکس منافع میں 3.4 ملین روپے یعنی 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔