ڈیجیٹل فنانس سروسز سے جی ڈی پی کی شرح نمو میں7 فیصد تک اضافہ ممکن

663

اسلام آباد: ڈیجیٹل فنانس سروسز( ڈی ایف سی) کی استعداد سے استفادہ کے ذریعے آئندہ پانچ سے چھ سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کی شرح نمو کو7فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق سال 2025ء تک ملک میں ڈی ایف سی کا حجم 36 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے جس سے جی ڈی پی میں7فیصد اضافہ ہوگا ۔
اس کے علاوہ ڈی ایف سی کے دائرہ کار میں وسعت سے 40 لاکھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔
ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 145 ملین افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں جن میں سی48 ملین سے زائد افراد تھری، فور جی کے صارف ہیں جبکہ پاکستان کی مجموعی آبادی کا 71.4 فیصد حصہ موبائل فونز کی سہولیات سے مستفید ہورہا ہے۔ سال 2008ء میں موبائل فونز کے استعمال کی شرح 54.6 فیصد تھی۔ ایس بی پی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل فنانس سروسز میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اس سے استفادہ کے ذریعے جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے اور بینکاری کی سہولیات تک رسائی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here