ماسٹر موٹر اور فوٹون کے درمیان پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کے معاہدے پر دستخط

2062

اسلام آباد: فوٹون انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ بیجنگ اور ماسٹر موٹر کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ(ایم ایم سی ایل) کے درمیان سرمایہ کاری کے لیے معاہدے’’ جوائنٹ وینچر‘‘ پر دستخط ہوئے ہیں۔
ایک ٹیکنیکل لائسنسنگ معاہدے کے تحت ماسٹر موٹر2003سے فوٹون برانڈ کی گاڑیاں تیار اور فروخت کررہا ہے جبکہ بعد از فروخت خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ بیجنگ کے دورے کے موقع پر ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ منصوبے کے تحت وزیر اعظم نے بیکی فوٹون کی فیکٹری کا دورہ بھی کیا، کمپنی کا پاکستان میں اشتراک ماسٹر موٹر کارپوریشن سے ہے جو پاکستان میں 17 ہزار کمرشل گاڑیاں فروخت کرچکا ہے۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان جوائنٹ وینچر سے لاکھوں ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس کے ساتھ ہی ٹیکنالوجی ٹرانسفر سے جدید پیداواری فیسیلیٹی نیشنل انڈسٹریل پارک نزد پورٹ قاسم کراچی میں قائم کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here