اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مابین بیل آئوٹ پیکج کیلئے مذاکرات آج (سوموار) 29 اپریل سے وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور وہ وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک سمیت متعلقہ اداروں سے مذاکرات کرے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین حالیہ مذاکرات بائیسویں پروگرام کے لیے ہو رہے ہیں. اس سے قبل مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں تاہم فریقین کسی حتمی ڈیل پر اتفقا رائے پیدا نہیں کرسکے تھے.
پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر کا پیکج حاصل کرنے کا متمنی ہے.
پاکستان اس سے قبل 21 پروگراموں کے ذریعے 14 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں پر مشتمل پروگرام لے چکا ہے۔