پاکستان اور آئی ایم ایف 29 اپریل سے دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے

565

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے مابین بیل آئوٹ پیکج کیلئے مذاکرات کا مرحلہ 29 اپریل کو شروع ہو گا.

آئی ایم ایف کا وفد Ernesto Ramirez Rigo کی قیادت میں 29 اپریل کو پاکستان پہنچے گا اور 7 مئی تک وزارت خزانہ کے حکام کیساتھ مذاکرات کرے گا.

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور محکموں کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے 9 ماہ کے معاشی اعدادوشمار طلب کیے ہیں جن پر مذاکرات کے دوران گفتگو ہو سکتی ہے.

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو مجموعی ملکی پیداوار 13.2 فیصد تک لے جانے کا کہا ہے جبکہ حکومت نے 12.7 تک رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے.

مذاکرات کے دوران ریونیو فریم ورک پر بات چیت بھی متوقع ہے اور بجٹ میں 729 ارب روپے کے ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے.

در آمدی اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ٹیکس میں ریلیف دیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق آئی ایف ایف مشن کو بجلی کی قیمتوں، روپے کی قدر، ٹیکس آمدن، موبائل فونز پر ٹیکس، اضافی آمدن، ایمنیسٹی سکیم اور قرضوں کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مطلع کیا جائیگا. تاہم بڑا چیلنج چینی قرضوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا ہوگا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here