ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، چینی صدر

636

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں دوسرے ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ملکوں کو یکساں موقع فراہم کرتا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی مصنوعات کا چینی منڈیوں میں خیرمقدم کرتے ہیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کررہے ہیں۔
شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ترقی پذیر ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
چین کی جانب سے یہ فورم علاقائی روابط استوار کرنے، سماجی واقتصادی ترقی، تجارت، پالیسیوں میں مطابقت سے تبادلہ خیال کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
فورم میں 40 ممالک کے رہنماء اور 100 سے زائد ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے تعاون سے گوادر تیزی سے دنیا کا تجارتی مرکزبن رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here