اقوام متحدہ کے تعاون سے بلوچستان کے تین پسماندہ ترین اضلاع میں 400 خواتین کی ایگری بزنس ٹریننگ مکمل

567

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے آسٹریلوی حکومت کے محکمہ بیرونی امداد و تجارت (Department of Foreign Aid And Trade) کے تعادن سے بلوچستان کے تین پسماندہ ترین اضلاع میں 400 خواتین کو ایگری بزنس کی ٹریننگ دی ہے. یہ ٹریننگ Empowering women in Balochistan through agri-enterprenueurship initiatives منصوبے کے تحت فراہم کی گئی ہے.

اپریل 2017ء میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ مارچ 2018ء میں اختتام پذیر ہوا، اس منصوبے کا مقصد بلوچ خواتین کو ناصرف مالی طور پر بااختیار بنانا مقصود تھا بلکہ خواتین اور بچوں میں خوراک کی کمی جیسے مسائل پر قابو پانے کے اقدامات کرنا بھی شامل تھا.

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ایک اہلکار نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے کہا کہ بلوچستان کے اضلاع نوشکی، چاغی اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایگری بزنس کی ٹریننگ دی گئی. آئندہ منصوبے میں پبلک پرائیویٹ اشتراک سے صوبے کے دیگر اضلاع تک اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا.

انہوں نے بلوچستان حکومت کے محکمہ ایگری کلچر اینڈ کوآپریٹو کے خواتین ونگ کے تعاون کو سرہا اور لائیوسٹاک کی ترقی کے لیے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی تعریف کی.

اقوام متحدہ کے اہلکار نے بتایا کہ پروگرام کے تحت خواتین کو بھیڑوں کی فربی بڑھانے، اون کاتنے اور رنگنے سمیت مرغبانی اور انڈوں کی پیداوار بڑھانے کی ٹریننگ دی گئی.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here