کاروباری ہفتے کا آخری روز، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

591

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 36796 پر ٹریڈ کررہا تھا جو100 پوائنٹ کے اضافے سے 36909 پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ کھلنے کے بعد پہلے ایک گھنٹے میں مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا اورانڈیکس میں 156 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسٹاک ایکسچینج سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 156 پوائنٹس کے اضافے سے 39952 پر ٹریڈ کررہا تھا،
مارکیٹ میں60,990,690 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,134,704,277 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان رہا اور مارکیٹ 100 انڈیکس 301 پوائنٹس کے اضافے سے 36805 پوائنٹس پر بند ہوئی اور8 کروڑ 42 لاکھ 48 ہزار 190 حصص کا لین دین ہوا۔
بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 100 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 504 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
منگل کے روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 497 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اسٹاک مارکیٹ 36 ہزار 404 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کمی سے 36901 پر ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here