رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں حبیب بینک لمیٹڈ کے منافع میں 32 فیصد کی کمی

547

اسلام آباد: رواں سال 2019ء کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے منافع میں 32 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس سے بینک کی فی حصص آمدن 2.08 روپے تک کم ہو گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق حبیب بینک نے سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 4.687 ارب روپے منافع کمایا تھا جبکہ ایچ بی ایل کی فی حصص آمدن 3.12 روپے رہی تھی تاہم رواں سال میں جنوری تا مارچ کے دوران بینک کا منافع 3.177 ارب روپے یعنی 32 فیصد تک کم ہو گیا اور فی حصص آمدن بھی 2.08 روپے تک کم ہو گئی۔
ایچ بی ایل نے منافع میں کمی کے باوجود اپنے حصہ داروں کو سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی کے لئے 12.5 فیصد یعنی 1.25 روپے فی حصص کے وسط مدتی ڈیوڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here