اسلام آباد: سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ (ایم سی بی) کے بعد ازٹیکس منافع میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایم سی بی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2019 ء کے دوران بینک کا خالص منافع 5080 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا مارچ 2018ء کے دوران ایم سی بی کو 4777 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔
اس طرح گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران مسلم کمرشل بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں 303 ملین روپے یعنی 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے نتیجہ میں فی حصص آمدن بھی 4.03 روپے کے مقابلہ میں 4.29 روپے تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایم سی بی مجموعی آمدن 10 فیصد کے اضافہ سے 15411 ملین روپے کے مقابلہ میں 16993 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ قبل از ٹیکس منافع میں بھی 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور قبل از ٹیکس منافع 7306 ملین روپے کے مقابلہ میں 9079 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ دوسری جانب ٹیکسز کی شرح بھی 58 فیصد تک بڑھ گئی ۔ اس طرح رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران ایم سی بی کے خالص منافع میں 6 فیصد کااضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔