ایران پابندیوں سے مستثنیٰ 8 ممالک کو بھی تیل برآمد نہیں کرسکے گا

چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، اٹلی ، یونان اورترکی کو 2 مئی تک ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دیتے ہوئے پابندیوں سے مبرا قرار دیا گیا تھا

530

امریکہ ایرانی تیل کی خریداری کیلئے پابندیوں سے مستثنیٰ 8 ممالک کی رعایت ختم کرنے پر غور کر رہا ہے جس کا اعلان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج (سوموار) کریں گے جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد اضافہ متوقع ہے.

صورتحال سے واقفیت رکھنے والے ایک ذریعے نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ امریکا یہ اعلان کرسکتا ہے کہ ایران سے تیل خریدنے والے ممالک جتنی جلدی ممکن ہو سکے تیل خریدنا بند کر دیں ورنہ وہ بھی پابندیوں کیلئے تیار رہیں.

چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، اٹلی ، یونان اورترکی کو 2 مئی تک ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دیتے ہوئے پابندیوں سے مبرا قرار دیا گیا تھا. امریکا نے کہا ہے کہ اب مزید رعایت نہیں دی جائیگی۔

امریکہ کے ایران پر اقتصادی دباؤ میں مزید اضافے کے لیے یہ فیصلہ کرتے وقت اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ چین، بھارت اور ترکی ایران سے سب سے زیادہ تیل خریدنے والے ممالک میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو یکطرفہ طور پر کالعدم قرار دیتے ہوئے امریکہ نے ایران پر 7 اگست 2018 کو پہلے مرحلے میں پابندیوں عائد کی تھیں جبکہ 5 نومبر 2018ء کو دوسرے مرحلے میں مزید پابندیاں لگائی گئیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here