ابراج گروپ کے بانی کے بعدایک اور سابق ایگزیکٹو کو لندن سے گرفتار کرلیا گیا.
ابراج کے سابق انتظامی حصہ دار Sev Vettivetpillai کو امریکا کو حوالگی کیلئے گرفتار کیا گیا اور انہیں جمعرات کو لندن کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا.
ابراج گروپ کے بانی پاکستانی شہری عارف نقوی کو بھی گزشتہ ہفتے انگلینڈ میں گرفتار کیا گیا تھا اور امریکا نے ان کی فرم کیخلاف ایک کیس کی وجہ سے حوالگی کا مطالبہ کیا تھا. تاہم عارف نقوی کے ترجمان نے کہا کہ ابراج کے بانی بے گناہ ہیں اور پرامید ہیں کہ ان کے خلاف الزامات ختم کر دیے جائیں گے.
امریکی پروسیکیوٹرز کا عارف نقوی پر الزام ہے کہ انہوں نے سرمایہ کاروں کی رقم ذاتی فائدے اور ابراج کے خسارے پر قابو پانے کیلئے خفیہ طور پر استعمال کی.
ابراج کے چیف ڈیل میکر اور انتظامی شراکت دار مصطفیٰ عبدلودود کو بھی انہی الزامات کے تحت گزشتہ ہفتے امریکی میں گرفتار کیا گیا تھا.
ابراج کے دوسرے پارٹنر Sev Vettivetpillai ایک برطانوی شہری ہیں، انہوں نے گزشتہ سال ابراج گروپ کو چھوڑ کر ایل جی ٹی گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی تاہم فروری میں ایک جی ٹی گروپ بھی چھوڑ دیا تھا. ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل عار نقوی کے آمرانہ اور جابرانہ طرز عمل سے خوش نہیں تھے اور وہ ابراج میں کسی قسم کی غلط کاری میں ملوث نہیں ہیں.