فیس بک برانڈ اویئرنس، نئے کاروبار اور صارفین میں براہ راست رابطہ

597

اپنے نئے کاروبار کی فیس بک کے ذریعے برانڈ اویئرنس کرکے بزنس مین اپنے صارفین تک براہ راست رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ فیس بک کے برانڈ اویئرنس اور ویب سائٹ کنورژن کے تحت سرمایہ کار 50 فیصد بچت کے ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک ایک ایسا میڈیم ہے جو کاروبار میں پیدا مسائل کو حل کرنے کی طاقت دیتا ہے جبکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم بھی ہے جو کسی بھی کاروبار سے متعلق آگاہی، اس کی نشرواشاعت اور خرید میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
فیس بک میں لوکیشن کی سہولت قریبی سٹورز اور برانڈ کی پبلسٹی اور پی آر بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جبکہ انٹرنیٹ نے دنیا بھر میں فاصلوں کو سمیٹ دیا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آئے دن انقلاب آرہے ہیں۔ اس لئے ہم اپنی صنعت و تجارت کو فیس بک سے منسلک کرکے اپنے تجارتی حجم کو بڑھا سکتے ہیں۔
پاکستان میں ای کامرس میں فیس بک کے ذریعے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ برانڈ اویئرنس کے ذریعے لک لائیک آڈینس منتخب کی جا سکتی ہے۔ گو کہ اپنے ابتدائی دور میں فیس بک اتنا محفوظ مواصلات کا ذریعہ نہیں تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس نے مزید ترقی کر لی ہے ۔
اس وقت پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹر کوفروغ دینے کیلئے ای کامرس پر توجہ دینی چاہیے تا کہ سرمایہ کار معمولی اخراجات سے اپنی مصنوعات کو پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں تک بھی پہنچا سکیں۔
پاکستان میں تھری جی اور فور جی کی مزید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے سے پاکستان میں ای کامرس کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here