اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت زرعی اجناس پر قائم خصوصی کمیٹی کااجلاس ہوا۔ چیئرمین کمیٹی اسد قیصر نے ہدایت کی کہ دنیا میں کونسی کونسی فصلیں کاشت ہورہی ہیں اور ہمارے ہاں کونسی فصلیں کاشت ہورہی اسکی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت ہمارے ہاں فصلوں کا معیار کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور زرعی شعبے میں ہونے والی تحقیقاتی سرگرمیوں کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔اراکین کمیٹی نے کہا خشک سالی کا مقابلہ کرنے والے بیج کی اقسام کی حوصلہ افزائی کی جائے، حکومت ملک میں کپاس کی سپورٹ پرائس کا تعین کرے، جب تک سپورٹ پرائس متعین تھی کپاس برآمد کی جاتی تھی۔