طب کی دنیا میں اہم کامیابی، اسرائیلی سائنسدانوں نے انسانی ریشوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پہلا پرنٹڈ تھری ڈی دل بنا دیا۔
میڈیکل سائنس کی دنیا میں اہم پیش رفت، چیری جتنا چھوٹا تھری ڈی دل بنا دیا گیا۔
اسرائیل میں سائنسدانوں نے انسانی ٹشوز اور رگوں سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تھری ڈی دل بنایا ہے، جسے طب کی دنیا میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس سے مستقبل میں ٹرانسپلانٹ کے عمل میں بہتری آئے گی۔ تل ابیب یونیورسٹی میں اس پراجیکٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے دل کے خلیات، خون کی رگیں، والو اور خانے تیار کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل صرف دل کی ساخت بنائی گئی تھی۔ ڈاکٹر تل دویر نے بتایا کہ ممکن ہے اگلے 10 سال میں دنیا کے جدید ترین ہسپتالوں میں انسانی اعضا پرنٹر سے چھاپے جائیں گے اور انہیں منتقل بھی کیا جاسکے گا۔