3 روزہ پاکستان آٹو شو اختتام پذیر ہو گیا

916

کراچی ایکسپو سینٹر میں جمعہ کے روز شروع ہونے والا تین روزہ پاکستان کا اہم صنعتی شو ’’ پاکستان آٹو شو 2019ء‘‘ اختتام پذیر ہو گیا۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز کی جانب سے منعقد اس شو میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں اور نمائندگان نے اپنی مصنوعات اجاگر کیا۔اس میں 244 کمپنیاں، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی نئی کمپنیوں خصوصی طور پر کیاKIA اور چینگن اپنی گاڑیوں کی نمائش کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان آٹو شو 2019 میں KIA موٹرز کی 1000 سی سی گاڑی متعارف
اس موقع پر دیگر پاکستانی کار ساز ادارے بھی اپنی گاڑیوں اور ٹیکنالوجی کو نمایاں طور پر متعارف کروایا اور نئی گاڑیوں کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔شو میں صنعت اور دیگر تمام شعبوں کا تعاون موجود رہا جن میں آلات اور مشینری بنانے والی کمپنیاں، کار ساز ادارے، خام مال فراہم کرنے والے سپلائرز، سروس پروائڈرز، جامعات،کے علاوہ کاسٹنگ، فورجنگ، پلاسٹک اور ربڑ، شیٹ میٹل، فکسچرز اور الیکٹرونکس وغیرہ بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھی: پاک سوزوکی نے نئی 660 سی سی آلٹو گاڑی متعارف کرادی
نمائش میں تمام اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیاں بشمول کاریں، بسیں، ٹریکٹرز، رکشا، موٹر سائیکلیں، بڑی بسیں، فور بائی فور اور دیگر کمرشل گاڑیاں شامل تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here