وزیراعظم آج گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

609

کوئٹہ: وزیراعظم آج کوئٹہ اور گوادر کا دورہ کریں گے جہاں وہ گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ، کوئٹہ ژوب شاہراہ اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نسٹ کوئٹہ کیمپس، امراض قلب اسپتال اور کچلاک تا ژوب روڈ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دو روزہ گوادر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے اور ملک کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
گوادر میں سیاسی و قبائلی عمائدین وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وزیراعظم کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here