پاکستان کو قرض کی مد میں چین سے 2.2 ارب ڈالر موصول

586

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کہا ہے کہ اسے چینی حکومت کی جانب سے 2.2 ارب ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب خان نے نجی ٹی وی کو اس پیشرفت کی تصدیق کی۔

وزارت خزانہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اسے چین سے 25 مارچ کو قرض کے طور پر 2.1 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔

ڈاکٹر خاقان نجیب خان نے کہا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دیئے جانے والے قرضے کے لیے تمام رسمی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور فنڈز، اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 25 مارچ بروز پیر منتقل ہوجائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قرضے ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور ادائیگیوں کے توازن کے استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here