کراچی: رواں مالی سال پاکستان میں کام کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں کو آٹھ ماہ میں 138 ارب روپے سے زائد منافع ہوا، منافع کی مد میں ساڑھے 99 کروڑ ڈالر ملک سے باہر بھجوائے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع کی مد میں مجموعی طور پر 99 کروڑ 43 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے گئے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 138 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق مطابق جولائی سے فروری تک صنعتی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں نے 84 کروڑ 63 لاکھ ڈالر اور اسٹاک میں ڈالر لگانے والوں نے 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا۔
صنعتی شعبے میں سب سے زیادہ 35 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان میں مینو فیکچرنگ کرنے والے غیر ملکیوں نے باہر بھجوایا گیا، بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سرمایہ کاروں نے 13 کروڑ 67 لاکھ ڈالر جبکہ تجارت کرنے والوں نے 10 کروڑ 96 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔