ٹوکیو: ایشیائی مارکیٹوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چینی مارکیٹ میں نرخوں میں اضافہ اور طلب بڑھنے کا امکان ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.9 ین (0.5 فیصد) بڑھ کر 195.2 ین (1.75 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 110 یوان بڑھ کر 11985 یوان (1785 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 147.7 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔