سعودی ائیرلائن السعودیہ خطے کی 80 فیصد مارکیٹ پر حاوی

715

ریاض: سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) خطے کی 80فیصد مارکیٹ کی مالک بن گئی۔ مملکت ، پوری دنیا میں فضائی خدمات کے شعبے میں تیسرے نمبر پرآگئی۔چین اور متحدہ عرب امارات پر بھی سعودی عرب کو سبقت حاصل ہوگئی۔یہ بات” انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریویو“ نے اپنے تازہ شمارے میں بتائی ہے۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں فضائی نقل و حمل کا شعبہ سال رواں کے دوران 6.2فیصد شرح نمو حاصل کریگا۔فضائی نقل و حمل کے ماہر عبدالرحمن الفہد نے سبق سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی فضائی کمپنیاں سامان اور مسافر دونوں کو زبردست سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک 28ہوائی اڈوں کےلئے سفر کی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی کا کہناہے کہ مملکت کے مسافروں کی تعداد تاریخ میں پہلی بار 99ملین سے تجاوز کر گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here