امریکا، برطانیہ اورچین پاکستانی برآمدات کیلئے سرفہرست

572

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران امریکا، برطانیہ اورچین پاکستانی برآمدات کیلئے سرفہرست ممالک رہے ہیں۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں پاکستان سے سب سے زیادہ برآمدات امریکا کوریکارڈ کی گئیں ، برطانیہ اورچین اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اورتیسرے نمبر پر رہے۔
اسٹیٹ بنک کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2019ءتک امریکا کو برآمدات سے پاکستان نے 2363.579 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.68 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکا کو برآمدات سے پاکستان نے 2236.507 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ میں برطانیہ کو برآمدات میں 2.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے جنوری 2019ءتک برطانیہ کو برآمدات سے پاکستان نے 1038.963 ملین ڈالر کازرمبادلہ حال کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو 1010.179 ملین ڈالر زرمبالہ حاصل ہوا تھا۔
اسی طرح مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،7 ماہ میں چین کوبرآمدات سے پاکستان نے 1031.816 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین کو برآّمدات سے پاکستان نے 978.227 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ میں جرمنی اورافغانستان کو پاکستانی برآمدات میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here