وزیر خزانہ وفاقی دارالحکومت کو سرسبز بنانے کیلئے کوشاں

508

اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جو ماحولیات کے منفی اثرات سے متاثر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ماحول کی تنزلی کو روکا جا سکے، شجرکاری سے ہم ماحولیات کے منفی اثرات سے بچاو ممکن بنا سکتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ بہارکی شجرکاری مہم کے لیے 15 کروڑ پودوں کا ہدف ہے، جبکہ اسلام آباد میں 10 لاکھ پودوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے موسم میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور سال کے آخر میں 10 لاکھ پودوں کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں میں شامل ہے، اس کی جوخوبصورتی سبزہ کم ہونے سے ماند پڑگئی ہے وہ جلد واپس لوٹ آئے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here