زرعی منڈیوں میں فیس وصولی کیلئے ” منڈی ایپ” متعارف

576

لاہور: زرعی منڈیوں کے نظام میں جاری اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب،احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ)،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد اجمل پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیر زراعت پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی منڈیوں میں فیس وصولی کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ” منڈی ایپ” سافٹ وئیر بنایا گیا ہے جس کے تحت منڈی میں داخل ہونے والی گاڑی کون سی روزمرہ ضروریات کی اشیاء مثلاً پھل،سبزی وغیرہ لے کر آرہی ہے،اس کا وزن کیا ہے اور اس پر مارکیٹ فیس کتنی بنتی ہے یہ ریکارڈ کاڈیٹا اینڈرائیڈ ایپلکیشن کے ذریعے مرتب کیا جائے گا اور یہ ڈیٹا مرتب ہوتے ہی منڈی سے فیس وصولی کا ریکارڈ مین ڈیش بورڈ (مارکیٹنگ کی ویب سائٹ) پر بھی آجائے گا جس سے نہ صرف فیس وصولی کا ریکارڈ خودکار طریقے سے مرتب ہو جائے گا بلکہ یہ بھی پتہ چلایا جا سکے گا کہ اس منڈی میں کتنی اقسام کی زرعی جنس کا کاروبار(آکشن ریکارڈ) ہوا ہے۔اس تما م ریکارڈ کو سپروائزر کی نگرانی میں مرتب کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر(پراجیکٹ پائلٹ فیزمیں) یہ نظام کوٹ لکھپت مارکیٹ کمیٹی میں لاگو کیا گیا ہے جسے بعد ازاں فروٹ اینڈ ویجیٹبل مارکیٹ بادامی باغ لاہور،کچہ لاہور،گوجرانوالا، سیالکوٹ،سرگودھا ،جھنگ روڈ فیصل آباد،سمندری، چنیوٹ،ملتان ،وہاڑی ،عارف والا،بہاولپور،ڈی جی خان،تونسہ شریف اور گرین مارکیٹ میاں چنوں خانیوال،چیچہ وطنی ساہیوال اور رحیم یار خان تک اس ایپلکیشن کو لاگو گیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here